ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے لیے تحریک کرے گی کانگریس

کسانوں کے لیے تحریک کرے گی کانگریس

Thu, 27 Jul 2017 11:33:17    S.O. News Service

دہرادون،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)سابق اتراکھنڈکانگریس صدرکشور اپادھیائے نے آج ریاستی حکومت کو کسانوں کے مسائل کوجلدحل نکالنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسا نہیں ہونے پر وہ آئندہ چار اگست سے کسانوں کے لیے تحریک شروع کر دیں گے۔یہاں ایک پریس کانفرنس میں اپادھیائے نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر کسانوں کے مسائل کے تئیں بے حسی ہونے کاالزام لگایااورکہاکہ اس ان کسانوں کی پریشانیوں کا حل نکالنے کے لیے سنجیدگی دکھانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کومدھیہ پردیش حکومت کی طرز پر قرض کے بوجھ تلے دبے ہونے کی وجہ سے خود کشی کرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کوایک کروڑ روپے کی مالی مدد دینے اور ان کے خاندان کے ایک رکن کو ملازمت دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔اپادھیائے نے کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں کانگریس آئندہ چار اگست سے ٹہری سے کسانوں کے لیے’’کسان بچاؤ، گاؤں بچاؤ،ملک بچاؤ‘‘تحریک کا آغاز کر دے گی۔


Share: